نکاح میں ہدیہ کالین دین
سوال
نکاح کی بات چیت کے وقت جانبین نے کسی قسم کی لین دین کی کوئی شرط نہیں کی۔ مگر عقد کے وقت من جانب لڑکی اگر دلہا کو کچھ بھی دیدے تو شرعاً حلال ہے یا نہیں؟
جواب
اگر وہاں شرط نہ کی جائے اور اس لین دین کا دستور بھی نہ ہو اپنے ذہن میں یہ نہ سمجھتے ہوں کہ کچھ دیا جائے گا یا کچھ لیا جائے گا۔ پھر کوئی تازہ رشتہ کی بنیاد پر خوشی میں لڑکے کی طرف سے یا لڑکی کی طرف سے دیدے تو کوئی مضائقہ نہیں۔ حضور اکرم ﷺ نے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کے وقت ان کے چا کو کرتا مرحمت فرمایا تھا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔