شادی کے موقع پر لڑکے کی طرف سے لڑکی کو زیور دینا
سوال
میری شادی کو ایک سال کا عرصہ ہو گیا رخصتی ابھی نہیں ہوئی ہے۔ اب رخصتی کے لئے لڑکی والے کہتے ہیں کہ زیور اور کچھ کپڑے لڑکی کے لئے لانے ہوں گے اور لڑکی والے اس جہیز کے منگانے پر بضد ہیں کہ ان کے گھر کی عورتیں کہتی ہیں کہ لڑکے والا نہایت غریب ہے۔ اس کے پاس رکھا کیا ہے۔ لڑکی والے کو لوگ طرح طرح سے بہکانے میں لگے ہیں۔ تو کیا کچھ زیور وغیرہ رخصتی سے چند یوم قبل خفیہ طور پر بھیج دیئے جائیں تا کہ نمائش نہ ہو۔
جواب
دولہا کی طرف سے دولہن کو کچھ زیور وغیرہ دیا جائے تو یہ شرعاً ممنوع نہیں، بلکہ اگر وسعت ہو تو دینا چاہئے۔ البتہ اس پر اصرار اور اس کا اعلان جو نام ونمود کے لئے ہوتا ہے یہ ممنوع ہے۔ اگر اس سے بیچ کر شادی سے کچھ پہلے یا عین شادی کے وقت یا بعد میں دیدیا جائے تو مضائقہ نہیں لیے
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔