منگنی اور شادی کے وقت شوہر سے روپیہ لینا
سوال
منگنی اور شادی کے وقت لڑکی والا جو روپیہ لیتا ہے اگر اس کی حسب مرضی روپیہ نہ دیں تو وہ شادی سے ہی انکار کر دیتا ہے۔ اس طرح یہ لین دین درست ہے یا نہیں؟
جواب
اگر بطور قرض لیا جائے تو حسب ضرورت تراضی طرفین سے قرض کا لین دین درست ہے مگر اس میں بھی یہ لحاظ رہے کہ شادی کے دباؤ اور اثر سے نہ ہو اگر یہ قرض نہیں بلکہ شادی ہی کے اثر سے لیا جاتا ہے تو یہ رشوت اور حرام ہے اس کی واپسی ضروری ہے۔ درمختار میں ہے۔ لو اخذ اهل المرأة شيئاً عند التسليم فللزوج ان يسترده لانه رشوة شامی فرماتے ہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔