شادی کے موقع پر انعامات
سوال
شادی جب ہوتی ہے تو لوگوں کو خوشی ہوتی ہے، عموماً ایسے وقت میں بہنیں اور نانی وغیرہ کچھ مطالبات کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ہمارا حق دو حق کا مطلب یہ ہے کہ خوشی ہونے پر ہمیں خوش کرو جیسے کہ مٹھائی وغیرہ کا لوگ مطالبہ کرتے ہیں۔ نانی وغیرہ کے لئے تو یہ ہوتا ہے کہ ان کا ما وجب طے ہوتا ہے کہ شادی والا شادی وغیرہ کے موقع پر ان کو اتنا ملے گا، تو ایسی صورت میں ان کے مطالبات کے مطابق دینا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
یہ مطالبات شرعی مطالبات نہیں۔ البتہ خدمت گار امید وار رہتے ہیں اور دعا گو بھی ہوتے ہیں ان کو نا امید نہ کیا جائے تا کہ وہ شکر گزار رہیں اور آئندہ خدمت مستعدی سے کریں کہ مزدور خوش دل کند کار بیش احباب کا تقاضہ بھی بر بنائے تعلق ومحبت ہوتا ہے، اگر جبر واکراہ اور التزام ما لا یلزم نہ ہو اور مطالبہ پورا کر دیا جائے تو گنجائش ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔