نکاح محرمہ کی اولاد کا نسب / ایسی اولاد کو حق وراثت / ایسے نکاح میں مہر کا وجوب / ایسے نکاح میں عورت کو حق وراثت / ایسے نکاح کے بعد ایک مکان میں رہنا سہنا / ایسے نکاح پر کیا حد جاری ہوگی / ایسے نکاح سے پیدا شدہ اولاد کا نکاح / ایسے نکاح سے پیدا شدہ اولاد کا نسب / ایسے نکاح سے پیدا شدہ لڑکے کی امامت / پھوپھی سے نکاح
سوال
حقیقی پھوپھی یعنی باپ کی بہن سے نکاح جائز ہے یا نہیں اگر کوئی شخص حقیقی پھوپھی سے نکاح کرلے تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟
جواب
حقیقی پھوپھی سے نکاح کرنا قطعی حرام ہے لہذا یہ نکاح کرنے والا اگر اس مسئلہ کو جانتے ہوئے نکاح کرے گا تو شرعی قاعدہ کے موافق صاحبین کے نزدیک اس پر حد جاری کی جائے گی اور تفریق ہر حال میں ضروری ہے۔ وعندهما اذا نكح نكاحاً مجمعاً على تحريمه فليس ذلك بشبهة ويحد ان علم بالتحریم والا لا عالم گیری ص ۷۵۴ / ج ۲۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔