بہو سے نکاح
سوال
عرصہ ہوا زید نے اپنی سگی بہو کے ساتھ عقد کر لیا ہے۔ ایسی صورت میں زید کے گھر کھانا پینا جائز ہے یانا جائز؟ عنداللہ اگر کوئی صورت ہو تو مطلع کریں کہ ہم لوگ اسکے یہاں کھاپی سکیں۔
جواب
بیٹے کی بیوی سے عقد نکاح کرنا بالکل حرام ہے۔ لقوله تعالى وحلائل ابنائكم الآية) اور نکاح ہی منعقد نہیں ہوا۔ لہذا زید سے اس کو الگ کرائیں، پھر زید توبہ کرے تب زید کا گناہ معاف ہوگا۔ پھر اس کے گھر کھانے پینے کا معاملہ جاری کریں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔