الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

نکاح پڑھاتے وقت نام بدلا گیا

سوال

کچھ ماہ پہلے میری شادی ہوئی تھی میری بیوی کا اصلی نام کوثر حسین ہے لیکن نکاح میں اقرار کے وقت قیصر جہاں کے نام سے اقرار کرایا گیا۔ قاضی صاحب نے قیصر جہاں ہی نام لیکر مجھ سے تین مرتبہ اقرار کرایا اور رسید میں بھی قیصر جہاں نام ہے۔ ذہنی الجھن میں مبتلا ہوں کہ یہ نکاح ہوا ہے یا اس میں کچھ خامی ہے۔ شرعی اعتبار سے مجھے کیا کرنا ہے؟

جواب

اگر اصلی نام قیصر جہاں تھا لیکن صحیح تلفظ نہ ہونے کی وجہ سے اسی کو کوثر حسین کہنے لگے، یا اصلی نام کوثر حسین تھا اسی کو قیصر جہاں کہنے لگے، یا دونوں ہی نام ہیں کوئی کوثر حسین کہتا ہے کوئی قیصر جہاں، تو ان سب صورتوں میں نکاح صحیح ہو گیا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو