الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

نکاح کے ایجاب وقبول میں نام بدلا گیا

سوال

مقصود احمد ولد اشفاق احمد سے سلمیٰ بیگم دختر امیر احمد کا رجسٹر قاضی میں نکاح لکھا گیا ہے۔ جس وقت وکیل اور گواہان سلمیٰ بیگم کے پاس قبولیت کے لئے گئے تو وکیل عباس احمد اور گواہان منظور احمد اور شکور احمد نے سلمیٰ بیگم کے سامنے تفصیلات بتلانے کے وقت مقصود احمد کا نام بتلانے کے بجائے افضال احمد بتلا دیا۔ نکاح جو پڑھایا گیا وہ مقصود احمد سے پڑھایا گیا ہے جس سے طے پایا تھا۔ افضال احمد جو صاحب معلومات پہونچنے پر پتہ لگا کہ مقصود احمد کا بھائی ہے۔ اب وکیل اور گواہان کو افضال احمد کا نام زبان پر کیوں آیا۔

جواب

لڑکی نے نکاح کی اجازت دی افضال احمد کے لئے اور نکاح ہوا مقصود احمد سے۔ پھر معلوم ہونے پر اگر لڑکی نے اس مقصود احمد کے نکاح پر رضامندی ظاہر کر دی تو نکاح مقصود احمد سے صحیح ہو گیا۔ اگر رضا مندی ظاہر نہیں کی بلکہ وہ اپنے نزدیک افضال احمد کے ہی نکاح پر قائم ہے تو یہ مقصود کا نکاح صحیح نہیں ہوا اور افضال احمد سے تو ایجاب وقبول کرایا ہی نہیں گیا۔ اس کا نکاح منعقد ہی نہیں ہوا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو