بچوں کا ایصال ثواب کرنا
سوال
نابالغ بچے جو قرآن کریم یا نماز یا دوسری عبادت کرتے ہیں اس کا ثواب ان کو یا ان کے والدین کو ملتا ہے؟ نیز ہم لوگ کسی کے حق میں ایصال ثواب کی خاطر قرآن کریم پڑھاتے ہیں، جس میں نابالغ بچے بھی پڑھتے ہیں، کیا ان کے پڑھے ہوئے کا ہم لوگ وکیل بن کر ایصال ثواب میت کو کر سکتے ہیں؟
جواب
نابالغ بچے جو حسنات کرتے ہیں تو ثواب کے مستحق بھی وہی ہیں، والدین کو تعلیم و تربیت کا اجر ملتا ہے، کذا فی الدر المختار بچے اگر قرآن کریم پڑھ کر کسی کو اس کا ثواب پہنچا دیں تو اس سے خود ان کے اجر میں کمی نہیں ہوگی، اور میت کو ثواب پہنچ جائے گا، ان کو بتا دیا جائے کہ اس طرح ثواب پہنچا دو۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔