الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بچوں کا ایصال ثواب

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں ہمارے یہاں میت کے ایصال ثواب کے واسطے بچوں سے قرآن شریف پڑھایا جاتا ہے قرآن شریف ختم ہونے کے بعد استاد بچوں سے یہ کہتے ہیں کہ تم اپنا سارا ثواب ہمیں دیدو تا کہ ہم میت کو پہنچادیں اور دلیل یہ دیتے ہیں کہ بچے عدم بلوغ کی بناء پر ہبہ کے مستحق نہیں اور ایصال ثواب ہبہ ہی ہے، تو سوال یہ ہے کہ ان کا یہ طریقہ درست ہے یا نہیں؟

جواب

اگر نابالغ بچوں کا قرآن شریف پڑھ کر بخشا ہبہ ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے تو معلمین کی خدمت میں پیش کرنا ہبہ کیوں نہیں ہوا اور اس کا جواز کیسے تجویز کیا گیا، نابالغ کے تصرفات تین قسم کے ہیں، ایک نفع محض، دوم ضر محض، سوم دائر بين النفع والضرر۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو