الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

اوقات مکروہہ میں صلوۃ جنازة

سوال

زید کہتا ہے کہ جن وقتوں میں نفل نماز مکروہ ہے، ان میں نماز جنازہ بھی مکروہ ہے، اور بکر کہتا ہے کہ ان وقتوں میں جنازہ کی نماز مکروہ نہیں کس کا قول صحیح ہے۔

جواب

جن وقتوں میں مطلقاً نماز ممنوع ہے، ان وقتوں میں نماز جنازہ بھی ممنوع ہے (نفل کی قید صحیح نہیں) اوقات ممانعت تین ہیں، طلوع، استواء، غروب، جب کہ جنازہ پہلے سے تیار ہو اگر ان اوقات میں آئے تو ممنوع نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو