جوتے پہن کر نماز جنازہ
سوال
نماز جنازہ جوتا پہن کر درست ہے، یا نہیں؟ چونکہ اس کے نیچے عموماً گندگی ونجاست ہوتی ہے، اگر جائز ہے تو کیوں؟
جواب
اگر جوتے کے نیچے گندگی ہے اور جوتا پہن کر نماز جنازہ پڑھی جائے تو وہ درست نہیں، اور اگر جوتا نہیں پہنا بلکہ جوتے کے اوپر پیر رکھ کر نماز پڑھی اور نجاست جوتے کے نیچے ہے او پر نہیں تو نماز درست ہو جائے گی، یہ ایسا ہی ہوگا، جیسے نجس زمین پر تختہ یا موٹا مصلی بچھا کر اس پر نماز پڑھی جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔