الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

قرآن شریف سنانے کی اجرت

سوال

حفاظ رمضان میں قرآن شریف سنانے کیلئے باہر سے بلائے جاتے ہیں، اور ختم قرآن کے بعد ستائیسویں رمضان کو بلانے والے حضرات حافظ قرآن کو کچھ رقوم نقد اور کپڑے وغیرہ دیتے ہیں، جس کا لینا علمائے دیو بند حرام بتاتے ہیں، مگر اس حرمت سے بچنے کے لئے اگر حافظ قرآن صرف تراویح کے لئے بلایا جاتا ہے،فرائض پنجگانہ پڑھا دیا کرے، اور اسے نماز پنجگانہ کے پڑھانے کے حیلہ سے پہلے سے کوئی طے شدہ رقم دی جائے تو اس رقم کا لینا اس حیلہ سے جائز ہو سکتا ہے یا نہیں؟

جواب

اس میں گنجائش ہے، اس کی صورت یہ ہے کہ پنجگانہ نماز کے لئے امام کو مقرر کر لیا جائے، اور رقم مقررہ طے کر لی جائے، (فقہاء نے اس کی اجازت دی ہے) پھر وہ تراویح بھی پڑھا دے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو