حج بدل والے کو مدینہ طیبہ پہلے جانا
سوال
ہندوستان سے حج بدل کرنے والے اگر جدہ سے سیدھے مدینہ شریف چلے جائیں اور حج کے قریب کے دنوں میں افراد کا احرام باندھ کر حج کریں تو کسی قسم کی قباحت تو نہیں، اگر ایسا حاجی رمضان سے پہلے والے جہاز سے سفر کرے، اور سیدھا مکہ شریف جائے، اور شوال آنے سے پہلے وہاں سے مدینہ شریف چلا جائے، اور آخر میں افراد کا احرام باندھ کر حج کرے تو اس میں کوئی قباحت تو نہیں؟
جواب
اگر آمر کی طرف سے اجازت ہو تو اس میں کوئی قباحت نہیں، دونوں صورتیں اختیار کر سکتا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔