حج بدل میں تمتع کی اجازت نہیں
سوال
ماہ شوال میں جو جہاز حج کیلئے جانے والا ہے، اس میں حاج عن الغیر کی مدت طویل ہو جاتی ہے، جس میں بے حد مشقت اٹھانی پڑتی ہے، اس لئے ضرورت دفع حرج اور تیسیر سہولت کی بناء پر حاج عن الغیر کو حج تمتع صحیح ہوگا کہ نہیں؟
جواب
حج بدل میں تمتع کی اجازت نہیں، ایسے شخص کو اگر شوال ہی میں جانا ہو تو وہ میقات (یلملم) سے احرام نہ باندھے بلکہ جدہ پہنچ کر مدینہ طیبہ چلا جائے، وہاں سے شروع ذی الحجہ میں حج کا احرام باندھ کر مکہ معظمہ آجائے، اور حسب قواعد شرعیہ مناسک ادا کرے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔