حج بدل میں کونسا حج کرے
سوال
ایک شخص پر حج فرض ہونیکے باوجود حج ادا نہیں کیا، نیز مرتے وقت اپنی جانب سے حج بدل کرانے کی ورثاء کو وصیت بھی نہیں کی، اب میت کا لڑکا کسی شخص کے ذریعہ اپنے والد کا حج بدل کراتا ہے، اور حج کو جانے والا شخص اس میت کی جانب سے حج فرض ہی کی نیت سے احرام باندھتا ہے، بایں طور کہ فلاں ابن فلاں پر جو حج فرض تھا، اسی حج فرض کا میں احرام باندھ رہا ہوں، اور اسی نیت سے تلبیہ پڑھتا ہوں، تو میت کا حج فرض ادا ہوگا یا نہیں، اور میت اپنے فریضہ سے بری الذمہ ہو کر عنداللہ مطالبہ سے بری ہو جائیگا یا نہیں؟ (۲)
جواب
(۱) میت نے حج بدل کی وصیت نہیں کی ورثاء اس کی طرف سے حج بدل کرا دیں، اور مامور حج فرض کی نیت میت کی طرف سے ادا کرے تو انشاء اللہ میت کے فریضہ کے لئے کافی ہو جائے گا۔ (۲) احوط یہ ہے کہ ایسی صورت میں تمتع نہ کرے! (۳)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔