الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

حج صروره

سوال

ایک شخص کا انتقال ہو گیا، یا مرض الموت میں مبتلا ہے، جس پر حج فرض تھا اگر وہ حج کرانا چاہے تو کیا ایسے شخص کے ذریعہ کر سکتا ہے، کہ جس نے قبل اس کے کسی قسم کا حج نہ کیا ہو مگر اس پر حج فرض نہیں؟

جواب

اگر تندرستی میں حج فرض ہوا تھا، اور پھر بیمار ہو گیا، حج نہیں کرسکا، اور اس نے وصیت بھی کی ہے، نیز ترکہ میں اتنی گنجائش بھی ہے کہ ثلث مال سے حج کرایا جا سکے تو اس کی طرف سے حج کرانا ضروری ہے، اور بہتر یہ ہے کہ ایسے شخص کے ذریعہ حج کرایا جائے، جس نے پہلے حج کر لیا ہو، اگر اس نے پہلے اپنا حج نہیں کیا تو اس کو حج کرانا مکروہ ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو