الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

حج بدل میں پہلے روضہ اقدس علی صاحبہا الصلوۃ والسلام کی حاضری

سوال

۲۸ شوال المکرم کے جہاز سے میں حج بدل کے لئے روانہ ہورہاہوں، جو ۵/ذیقعدہ تک جدہ پہنچے گا، موسم سرما کی وجہ سے پہلے مدینہ منورہ جانے کے بجائے، عمرہ کا احرام باندھ کر مکتہ المکرمہ جانے کا خیال تھا، مگر معلوم یہ ہوا کہ بدل میں حج کرنے والا صرف افراد کر سکتا ہے، تمتع کی کوئی گنجائش نہیں، اگر ایسا ہے تو اولاً مدینہ منورہ جانا ناگزیر ہو جائیگا، مسئلہ کی تحقیق مقصود ہے، اگر جدہ سے مکہ مکرمہ جا کر عمرہ کے حلال ہو جانے کی کوئی شرعی گنجائش ہو تو بتلا دیں؟

جواب

سفر مبارک مبارک ہو۔ زہے سعادت بندہ کہ کرد نزول گہے بہ بیت خدا و گہے بہ بیت رسول حق تعالیٰ بہت سہولت وعافیت کے ساتھ جملہ مناسک پورے کرائے، اور ہر قسم کی جنایت سے محفوظ رکھے، مقامات مقدس کے آداب کی رعایت کی پوری توفیق دے، بہت ہی اعزاز واکرام کے ساتھ ترقیات سے نوازے، روزہ اقدس پر اس سیاہ کار کی طرف سے بھی صلوۃ وسلام پیش فرما دیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو