شوہر کی نافرمانی کی چند صورتیں
سوال
بلا اجازت شوہر خالد کے ہندہ کا دن کے وقت یا رات کے وقت عید ملنے کے لئے یا کسی مہمان عورت کو بستی کے یا برادری کے لوگوں کے مکانات دکھانے یا ملاقات کرانے کے لئے یا وعظ سننے کے لئے یا اور کسی غرض سے دوسرے کے گھر جانے کے لئے اپنے مکان سے باہر قدم رکھنا اگر چہ داماد کا گھر سہی کیا جائز ہے خصوصاً جب کہ شوہر کی نارضامندی ہو اور وہ ان حرکتوں سے بیزار ہو اور ہندہ کے لئے دیگر ضروری کاموں کے لئے بڑا لڑکا بھی موجود ہو اور ما ما بھی اور باہر ایک خادم بھی۔ (۲)
جواب
(۱،۲) جو امور شرعاً مباح ہوں اور عورت ان پر قادر ہو یعنی بلا نا قابل برداشت مشقت کے کر سکتی ہو تو وہ شوہر کے امر کی وجہ سے واجب ہو جاتے ہیں۔ ہاں معصیت میں شوہر کی اطاعت نا جائز ہے پس شوہر کی مرضی کے خلاف ہندہ کا گھر داس یا برادری میں جانا یا وعظ سننے کیلئے جانا جب کہ وہ اپنے شوہر سے مسائل معلوم کر سکتی ہے منع اور نا جائز ہے ایسا کرنے سے وہ گنہگار اور شوہر کی نافرمان ہوگی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔