الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

شادی کے بعد کتنی مدت کے لئے سفر میں رہنے کی اجازت ہے

سوال

ایک شخص نے شادی کی اس کے بعد وہ حصولِ علم کے لئے بیوی کے نان و نفقہ کا انتظام کر کے باہر نکلا تو بیوی نے اجازت نہیں دی۔ تو یہ فعل جائز ہے یا نہیں؟ اور کتنی مدت تک وہ باہر قیام کر سکتا ہے؟

جواب

بیوی کا حق نان ونفقہ کے علاوہ کچھ اور بھی ہے اس کا کیا انتظام کیا۔ اگر وہ جوان ہے اور جذبات پر قابو نہ پاسکی تو اس کا حق ضائع ہوگا ہاں اگر اس کو قابو ہے اور اس نے بخوشی اتنی طویل مدت کی اجازت دیدی اور کسی معصیت کا خطرہ نہیں تو اجازت ہے ورنہ چار ماہ میں ایک دفعہ اس کے پاس آجایا کرے۔ ويجب ديانةً احياناً ولا يبلغ مدة الايلاء الابرضاها اھ (در مختار)

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو