الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

زمین کی بیع ہونے اور قیمت ادا کرنے کے بعد رجسٹری نہ ہونے کی وجہ سے بیع کی واپسی کا حق نہیں رہا

سوال

عبد الحمید خاں نے محمد عاشق سے ایک زمین کا ساڑھے چار روپیہ میں سودا کیا وہ زمین اس کی اہلیہ کی تھی، بحیثیت شوہر یہ معاملہ کیا محمد عاشق خاں کو مسجد میں نمازیوں کے سامنے روپیہ ادا کئے ہیں، اور زمین پر قبضہ کر لیا، اور باقاعدہ رجسٹری کے لئے اس کو عبد الحمید خاں کہتا رہا مگر اس نے کہا کہ کر دیں گے، ہم تمہارے سے واپس نہیں لیتے کئی سال کے بعد اس نے زمین دوسرے کے ہاتھ فروخت کر ڈالی، اور چک بندی کے دوران کچھ پر قبضہ کر لیا اور مشتری کو جواب دیتا ہے کہ تم نے بہت عرصہ اس سے فائدہ اٹھایا ہے، لہذا اس بائع کے متعلق کیا حکم ہے…

جواب

جب زمین کا معاملہ بیع کا مکمل ہو گیا اور قیمت بھی ادا کر دی گئی، اور مشتری نے زمین پر قبضہ بھی کر لیا تو محض رجسٹری نہ ہونے کی وجہ سے معاملہ میں کوئی کمی نہیں رہی ہے۔ پھر بائع کو زمین واپس چھیننے کا کوئی حق نہیں رہا ہے بائع اپنی اس حرکت کی وجہ سے غاصب اور ظالم ہے اس کے ذمہ لازم ہے کہ زمین مشتری کے حوالہ کر دے، یا اگر وہ رضامند ہو تو اس کی قیمت دیدے ورنہ اس کا وبال دنیا میں بھی…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو