الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

قبر والی زمین کی بیع

سوال

ایک شخص نے ایک قطعہ زمین خریدی اور خرید نے والے کو یہ بات اچھی طرح معلوم ہے کہ اس زمین میں بہت سی قبریں ہیں اب صاحب مذکور نے اس زمین میں تالاب کھدوایا ہے، کھودتے وقت مردار کے سر اور ہاتھ کی ہڈی اور لاشیں پائی گئیں، سب ہڈیاں دوسری جگہ زمین میں دفن کر دیں، آیا اب قبر والی زمین کو تالاب بنانا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

جب مالک سے کسی نے زمین خرید لی، تو اب مالک کو اختیار ہے کہ اس زمین میں تالاب بنائے یا کچھ اور کام کرے، البتہ ان ہڈیوں کو توڑنا درست نہیں، بلکہ احتیاط سے ان کو ایک جگہ دفن کر دیا جائے، فقہاء نے اس کی تصریح کی ہے، اگر قبرستان وقف ہو تو اس کی بیع اور اس میں تالاب وغیرہ بنانا، نا جائز ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو