بائع مشتری کے درمیان قیمت کا اختلاف
سوال
زید کے پاس قصاب کا لڑکا آیا اس نے گوشت کی قیمت چار روپیہ سیر بتلائی، زید نے کہا کہ تین روپیہ سیر دیں گے، لڑکا جانے لگا، مگر خاموش رہا، اور پھر آ کر گوشت دیدیا لڑکا کچھ بولا نہیں، تھوڑی دیر بعد پھر سری پائے دیدیا اور قیمت دو روپیہ بتلائے زید نے قیمت بتلائی اس سے زائد نہیں تو اس کا کیا حکم ہے؟ زید نے گوشت کی قیمت ۳ روپیہ کے حساب سے دیکر بات ختم کر دی؟
جواب
سری پائے کی قیمت تو طے ہو گئی تھی، اس میں تو کوئی شبہ نہیں، گوشت کی قیمت زید نے اپنی طرف سے طے کر کے بتادی کہ تین روپیہ سیر جس پر لڑکا خاموش ہو کر گیا اور گوشت لے آیا، لہذا یہ بیع فاسد نہیں ہوئی، پھر چار روپیہ سیر کے حساب سے دیکر بات ختم کر دی گئی، تو بہتر ہوا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔