قرآن مجید ہاتھ پر رکھ کر قسم
سوال
کسی کام کو کرنے یا نہ کرنے کے لئے کلام اللہ شریف کی قسم کھائی جاسکتی ہے؟ اگر نہیں تو ایسے موقعوں پر کیا کیا جائے، جب کہ ایسا کرنا یا کرانا از حد ضروری ہو؟ قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر حلف لیا جاتا ہے، اس کے مطابق اگر قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر مندرجہ ذیل الفاظ کہلائے جائیں تو کیسا رہے گا، میں حلف لیکر وعدہ کرتا ہوں کہ فلاں کام آئندہ تادم حیات نہیں کرونگا، مطلع فرمائیں شرعاً؟
جواب
شرعا قسم لینا ہی ناپسند ہے تاہم اگر اس طرح قسم کھائی ہے تو وہ شرعاً معتبر ہوگی اگر آئندہ کے متعلق ہے تو اسکے خلاف کرنے سے کفارہ لازم آئیگا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔