قرآن پاک گود میں لیکر وعدہ کا حکم
سوال
میں قرآن پڑھ رہا ہوں گود میں قرآن ہے، اور کسی سے کچھ وعدہ کر لیتا ہوں کہ فلاں کام کر لونگا، اور احساس یہ ہے کہ قرآن پڑھتے ہوئے وعدہ کر رہا ہوں، اور بعد میں اگر اس سے یہ کہوں کہ میں وہ کام نہیں کر سکا مناسب ہے یا نہیں؟
جواب
قرآن پاک پڑھنے کے لئے گود میں لئے ہوئے وعدہ کرنے سے قسم نہیں ہوتی، جو وعدہ خالی گود کیا ہو اس کو بھی پورا کرنے کی کوشش کی جائے، کوئی عذر پیش آ جائے، تو دوسری بات ہے، وعدہ کرتے وقت یہ نیت کرنا کہ پورا نہیں کرونگا، نفاق کی علامت ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔