قرآن، کلام اللہ، بچوں کی قسم
سوال
اللہ کی قسم، خدا اور رسول کی قسم، بچوں یا بچہ کی قسم، ان چاروں میں سے کونسا حلف کھلوایا جا سکتا ہے، کوئی شخص قرآن کو ہاتھ میں لے کر اور دوسرے ہاتھ کو بچے کے سر پر رکھ کر یوں قسم کھائے کہ ”قرآن شریف گواہ رہے خدا کی قسم میں جو بھی کہوں گا یا جو بیان دے رہا ہوں، وہ سب سچ ہے کیا ایسا کرنا شرعاً جائز ہے؟
جواب
بات بات پر قسم کھانا اور قسم لینا غلط طریقہ ہے، ضرورت شدیدہ کے وقت اللہ تعالیٰ کے کسی نام اور کسی صفت کی بھی قسم کھائی اور لی جاسکتی ہے، اللہ، خدا، رحمن، رحیم، خالق، مالک وغیرہ، بچے یا بچوں کی قسم جائز نہیں، انکے سر پر ہاتھ رکھ کر قسم کھانا بھی غلط ہے، قرآن کریم اگر ہاتھ میں لے کر بات کہی جاوے تو اس سے قسم نہیں ہوتی، ہاں کلام اللہ کی قسم کھانے سے قسم ہو جائیگی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔