الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

نماز پڑھنے کی قسم کھانا

سوال

ایک شخص نے جذبہ کی حالت میں قرآن شریف اور بخاری شریف ہاتھ میں اُٹھا کر اللہ کی قسم کھا کر یہ عہد کیا کہ تہجد کی نماز کبھی نہیں چھوڑونگا، اور ہمیشہ میں پڑھونگا اس کے لئے حکم شرعی کیا ہے؟

جواب

قسم کے بعد اس کے خلاف کرنے سے کفارہ لازم ہوتا ہے، وہ یہ کہ دس غریبوں کو دو وقت شکم سیر (پیٹ بھر کر) کھانا کھلائے یا ان کو کپڑا پہنائے، اگر اس کی وسعت نہ ہو تو تین روزے مسلسل رکھے، پھر اگر قسم کھائے اور خلاف کرے تو پھر کفارہ دے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو