زکوۃ سے سیّد کا قرض ادا کرنا
سوال
زید جو نسباً سید ہے، اور عمر کا مقروض ہے، بکر صاحب نصاب ہے، وہ اگر زکوۃ کے روپیہ سے زید کا قرض ادا کر دے اس طرح سے کہ زکوۃ کا روپیہ عمر کو دیدے اور زید کو اس کی خبر کر دے تو کیا یہ جائز ہے؟ اور بکر کی زکوۃ ادا ہو جائے گی یا نہیں؟
جواب
اس طرح قرض ادا ہو جائے گا، مگر زکوۃ ادا نہیں ہوگی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔