الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

سید کو زکوة دینا

سوال

سید کو زکوۃ دینی نا جائز ہے جب کہ آج کل ہندوستان بھر میں کہیں بھی بیت المال کا سلسلہ نہیں تو ان کی امداد کیسے ہو سکتی ہے، وہ بیچارے کہاں جاویں، کیا وہ اس صورت میں زکوۃ کے مستحق ہو سکتے ہیں۔ بینوا توجروا۔

جواب

اغنیاء کو ان کی خدمت تبرعات سے کرنا چاہئے، زکوۃ تو میل کچیل ہے، سادات کی شان اس سے ارفع ہے کہ ان کو میل کچیل کھلایا جائے: ولا تدفع الى بني هاشم لقوله عليه السلام يا بنی هاشم ان الله قد حرم عليكم غسالة الناس واوساخهم ا هـ هدايه

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو