وجوب زکوۃ وقت ملک سے سال بھر گزرنے سے ہوگا
سوال
حامد ۳۰ شعبان ۱۳۸۷ھ کو صاحب نصاب تھا اور یکم رمضان المبارک ۱۳۸۸ ھ کو بھی صاحب نصاب ہے، لیکن فرق یہ ہیکہ شعبان میں اس کے پاس پانچ سو روپئے تھے، اور یکم رمضان المبارک کو تین سو روپئے ہیں اب کس قدر روپیہ پر زکوۃ لگائے گا؟
جواب
مالک نصاب ہونے کے بعد سال پورا ہونے پر جتنے مال کا وہ مالک ہے اسکی زکوۃ لازم ہوگی، مثلاً صورت مسئولہ میں اسکے پاس سال پورا ہونے پر صرف تین سو روپیہ ہے تو بس اسی مقدار پر زکوۃ (ساڑھے سات روپے) لازم ہوگی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔