وسط سال کی آمدنی بھی سال تمام کی آمدنی کے تابع ہوگی
سوال
زید ہر سال شعبان میں زکوۃ نکالتا ہے، شعبان کے بعد اس کے پاس جو روپیہ آیا اس پر تو حولان حول نہیں ہوا اب جو اگلا شعبان آئے گا، تو اس وقت درمیانی سال والے روپیہ جس پر سال نہیں گذرا ہے اس کی زکوۃ نکالے گا یا نہیں؟
جواب
جس روپیہ پر سال گزر چکا ہے اس کے تابع یہ روپیہ ہو کر مجموعہ پر زکوۃ واجب ہوگی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔