الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

تعلیم کی غرض سے بچوں سے نعت پڑھوانا

سوال

تعلیم کی غرض سے چھوٹے چھوٹے بچوں کو صبح کے وقت نعت حضور پر نور پڑھوایا جاتا ہے تا کہ بچوں کو شوق ہو اور دوسرے بچے تعلیم کے لئے آئیں یہ شرعاً درست ہے یا نہیں؟

جواب

حضرت نبی اکرم ﷺ پر صلوۃ و سلام مستقل قربت و سعادت ہے۔ بچے اور بڑے سب ہی پڑھا کریں۔ مگر ادب واحترام کا تقاضا یہ ہے کہ ہر ایک جدا گانہ تنہائی میں بیٹھ کر پڑھے۔ آواز ملا کر جس میں گانے اور قوالی کا طرز پیدا ہو جائے نہ پڑھیں۔ نعت کا بھی یہی حال ہے۔ ترانے کے طور پر پڑھنے سے اس میں لہو ولعب کی شان پیدا ہو جاتی ہے۔ اس سے پوری احتیاط چاہئے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو