مدرسین کی پنشن کا علم چندہ دہندگان کو ہونا چاہئے
سوال
مدرسہ عربیہ کے ضعیف معذور مدرسین کو پینشن دی جاسکتی ہے یا نہیں؟ کیا چندہ دینے والوں کو اس کا علم ضروری ہے؟
جواب
اگر ارباب مدرسہ نے قانون بنا کر شائع کر دیا اور چندہ دینے والوں کو علم ہو گیا کہ ہمارے دیئے ہوئے روپیہ سے معذور اور ضعیف العمر مدرسین کو پنشن بھی دی جاتی ہے انہوں نے اس کو منظور کر لیا اس پر اعتراض نہیں کیا تو پنشن دینا درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔