بازار میں چندہ کے لئے جانا جہاں بے پردہ عورتیں ہوں
سوال
امام مسجد کا ایک ادارہ کا چندہ وصول کرنا ایسی صورت میں جبکہ شہروں میں عام طور پر عورتیں عریاں نظر آتی ہیں۔ نیز شہری ماحول میں امام صاحب کو بسا اوقات رہنا پڑتا ہے۔ کیونکہ پورے مہینہ دوکانوں میں لگے ہوئے بکسوں کے ذریعہ چندہ حاصل کرتے ہیں، اس طرح امام صاحب کا بسا اوقات بازار ہی میں گذر ہوتا ہے، شہر کے بازار، محلے، گلیوں میں پھرتے رہنا، زہد و تقویٰ کا مجروح ہونا یقینی ہے۔ کیا امام صاحب کا فعل مناسب یا روا ہے؟
جواب
حدود شرعیہ کی رعایت کرتے ہوئے شہروں اور بازاروں میں ضرورت سے جانا جائز ہے۔ محض تفریح یا بر ہنہ عورتوں کو دیکھنے کے لئے جانا جائز نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔