کمیشن پر چندہ کرنا
سوال
ایک دینی مدرسہ میں سفیر مقامی اور بیرونی مقرر ہیں، ان کی تنخواہوں کے سلسلہ میں بہت سی صورتیں پیش آرہی ہیں جس میں اب تک یہ کیا جا رہا ہے کہ سفیر کی تنخواہ ماہانہ مقرر کی جاتی ہے اور بیرونی سفیر کو ایام سفر میں یومیہ ۴ یا ۵ روپے سلسلہ خورا کی علاوہ تنخواہ مقرر کر دیا جاتا ہے اب چونکہ دوسری صورت میں یہ کہا جا رہا ہے کہ بجائے خورا کی بحصہ تنخواہ مقرر کرنے کے یہ مقرر کیا جائے کہ مدرسہ کے چندے کے سلسلہ میں زکوۃ، فطرہ، چرم قربانی، نذر، ایصال ثواب وغیرہ کی رقم کو بعینہ مدرسہ میں داخل کر دی جائے اور ان کے علاوہ وصول شده…
جواب
سفیر کے لئے اس طرح مقرر کرنا کہ زکوۃ، صدقہ، فطرہ، نذر، ایصالِ ثواب کی رقموں کے علاوہ جو کچھ وصول ہو اس میں سے ریل بس وغیرہ کے خرچ سے جو کچھ بچے اس کا نصف یا تہائی وغیرہ بطور تنخواہ دیا جائے گا غلط اور خلاف شرع ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔