کمیشن پر چندہ وصول کرنا سفیر کا زکوۃ اور دیگر صدقات کو مخلوط کرنا
سوال
دور حاضر میں مدارس کی جانب سے سفراء تحصیل چندہ کے لئے بھیجے جاتے ہیں جو خیرات، صدقات، زکوۃ وصول کر کے مخلوط رقم جمع کر لیتے ہیں۔ تنخواہ یا کمیشن دے کر حساب میں جمع کر لی جائے تو یہ جائز ہے یا نہیں؟ بہت سے حضرات تو حیلہ شرعی کی زحمت بھی گوارا نہیں کرتے۔
جواب
(۱) اگر زکوۃ بالکلیہ بے محل ہضم کر لی گئی ہے یا بے محل تعمیر وتنخواہ وغیرہ میں بلا تملیک صرف کر دی گئی ہے وہ ادا نہیں ہوئی۔ مختلف لوگوں کی زکوۃ وصدقات کو معطی کی اجازت سے مخلوط کرنا درست ہے۔ پھر جب مقدار واجبہ مستحقین کو دیدی جائے تو زکوۃ ادا ہو جائے گی۔ سفیر مدرسہ سے کمیشن پر کام لینا جائز نہیں ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔