الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مدرسہ میں جعلی رجسٹر کی کارروائی

سوال

بہار میں اکثر مدارس بہار ایگزامینیشن بورڈ سے ملحق ہیں۔ مدرسین کو مدرسہ کے علاوہ بورڈ بھی کچھ رقم دیتا ہے۔ لیکن اگر گرانی کے باعث منجانب مدرسہ تنخواہ میں اضافہ ہوتا ہے تو معلوم ہو جانے کی صورت میں بورڈ اضافہ شدہ رقم کے مطابق تنخواہ کم کر دیتا ہے۔ اب مدرسین حضرات اس کٹوتی کے ڈر سے کم ہی تنخواہ کا بل بورڈ کو پیش کرتے ہیں۔ تاکہ تنخواہ میں کٹوتی نہ ہو۔ حالانکہ تنخواہ زیادہ ہوتی ہے۔ (ب) ملحق مدرسہ کی کل کار روائی حکومت کے سامنے بوقت طلبی پیش کی جاتی ہے۔

جواب

جتنی تنخواہ کا اظہار کیا جاتا ہے وہ بطور حصر کے نہیں ہے۔ اس کو اصل تنخواہ قرار دے لیا جائے اور جو اضافہ ہے اس کو خدمت زائدہ مثلاً طلبہ کی نگرانی مسجد کی امامت وغیرہ کا معاوضہ تجویز کر لیا جائے تو بات صحیح رہے گی۔ (ب) جو کارروائی میٹنگ میں ہوئی وہ پیش کی جاتی ہے تو وہ کذب نہیں۔ اگر چہ مدرسہ الہ مدرسہ میں اس پر عمل نہ ہوا ہو۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو