الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

عربی مدرسہ کے مدرس کو پنشن دینا

سوال

مدارس عربیہ میں چندہ کے روپیہ سے پنشن دینی جائز ہے یا نہیں؟ حضرت اقدس تھانوی نور اللہ مرقدہ کے سامنے ایک مرتبہ یہ تجویز پیش ہوئی تھی۔ تو حضرت نے شرعی اشکال یہ پیش فرمایا تھا کہ جو پنشن دیجائے گی یہ کسی چیز کا معاوضہ ہوگا؟ اسلئے غور کی ضرورت ہے۔

جواب

چندہ دینے والے دینی تعلیم کے لئے چندہ دیتے ہیں۔ اس کو طلبہ کی ضرورت طعام لباس وغیرہ اور مدرسین و ملازمین کی تنخواہ میں صرف کرنا درست ہے وہ لوگ یہی سمجھ کر چندہ دیتے ہیں کہ ان مواقع میں صرف کیا جاتا ہے۔ نہ پنشن کا ان کے ذہن میں تصور ہے۔ نہ اس لئے دیتے ہیں۔ لہذا بغیر ان کی اجازت کے اس روپیہ سے پنشن دینا جائز نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو