الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مدرسہ کی زمین سے راستہ

سوال

نقشہ میں جو قدیمی راستہ دکھایا گیا ہے جو مدرسہ کے آخری سرے پر واقع ہے اس کو اہل مدرسہ اب بند کر رہے ہیں۔ چونکہ اہل مدرسہ نے راستہ سے بالکل ملی ہوئی زمین اندازاً دو سو روپیہ میں خرید لی ہے اب اہل محلہ کو مسجد میں جانے اور سڑک دہرہ دون پر جانے میں بہت تکلیفیں ہوں گی۔ اس لئے اہل محلہ چاہتے ہیں کہ جو زمین نئی مدرسہ نے خریدی ہے۔ اس میں سے ہمیں چار پانچ فٹ کا ایک راستہ دیدیا جائے۔ سوال یہ ہے کہ مدرسہ کی زمین میں سے یہ راستہ دینا جائز ہے یا نہیں جبکہ ہم اپنے قدیمی راستہ کو دے رہے ہیں؟

جواب

جو عام راستہ قدیم زمانے سے ہے جس پر بے روک ٹوک سب ہی چلتے اور گذرتے رہے ہیں۔ اس کو بند کرنے کا حق نہیں۔ اہل محلہ اگر کچھ راستہ مانگتے ہیں تو ان کو راستہ بنا دینا چاہئے۔ مدرسہ کی دیوار متصل بنانے پر جب راستہ بند ہو جائے اور اہل محلہ اس کے لئے آمادہ ہیں کہ مدرسہ کی خرید کردہ زمین سے دیوار کے برابر راستہ دیدیا جائے اور جو راستہ صحن میں کو تھا اس کو مدرسہ کی حدود میں لے لیا جائے…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو