کیا مدرسہ میں گھڑی دینے کی نیت سے اسکا وقف صحیح ہو جائیگا
سوال
کسی شخص نے یہ نیت کی تھی کہ میں مدرسہ میں ایک گھڑی وقف کروں گا۔ ابھی تک گھڑی لایا نہیں اور مسجد میں گھڑی کی سخت ضرورت ہے تو اس نے کہا کہ مسجد میں رکھ دو، تو ایک حافظ صاحب کا کہنا ہے کہ مدرسہ کی نیت کو بدل کر اب مسجد کی نیت نہیں کر سکتے لہٰذا اس مسئلہ کو واضح کر دیں کہ وہ گھڑی کہاں رکھیں؟
جواب
محض نیت وارادہ کرنے سے گھڑی کا مدرسہ میں وقف کرنا لازم نہیں ہوگا۔ اس کو یہ بھی حق ہے کہ بالکل گھڑی کہیں بھی نہ دے۔ یہ بھی حق ہے کہ کسی دوسرے مدرسہ میں دیدے۔ یہ بھی حق ہے کہ مسجد میں دید۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔