ایک زمین ایک مدرسہ کو دینے کا ارادہ کرنے سے ملکیت ختم نہیں ہوتی
سوال
ایک صاحب درس نظامی کے مدرسہ میں کچھ زمین دینے کا پختہ ارادہ کر چکے تھے۔ بعد میں اس مدرسہ کا تعلق حکومت سے کیا گیا۔ یہ مدرسہ خالص مذہبی مدرسہ نہیں رہا تو یہ زمین کسی دوسرے مدرسہ میں دے سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب
محض وعده و ارادہ کر لینے سے وہ زمین اس کی ملک سے خارج نہیں ہوئی۔ جس دینی مدرسہ میں اب دینا چاہے تو شریعت کی طرف سے اجازت ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔