طلبہ کو مدرسہ کی رقم سے انعام دینا
سوال
(۱) کیا مہتمم مدرسہ چندہ کی رقم سے طلباء کو ان کی محنت پر انعام دے سکتا ہے؟ (۲) حضرت والا ایک مدرس درکار ہے۔ ایسا ہو کہ کتب متوسط تلخیص، اصول الشاشی، شرح تہذیب وغیرہ پڑھا سکے۔ اس کے علاوہ اگر کوئی مدرس درجہ قراءۃ کے لئے ہو تو مطلع فرمائیں۔ مولوی محمد یوسف صاحب بہرائچی کا خط جو احقر کے پاس آیا ہے وہ حضرت والا کی خدمت میں روانہ کر رہا ہوں۔ اگر آنجناب مناسب خیال فرمائیں تو ان ہی کو رکھ لیا جائے۔ وہ اس سے پیشتر بھی کام کر چکے ہیں۔
جواب
(۱) جس طرح طلبہ کو وظیفہ دے سکتے ہیں اسی طرح چندہ کی رقم سے طلباء کو ان کی محنت اور امتحان میں کامیابی پر ان کو انعام بھی دے سکتے ہیں۔ (۲) الحمد للہ سب خیریت ہے۔ استفتاء کا جواب تحریر کر دیا مولانا محمد یوسف صاحب پہلے وہاں رہ چکے ہیں، وہاں کے آدمی انہیں جانتے ہیں۔ آپ نے بھی ان کو نزدیک سے دیکھا ہے۔ مجھ سے زیادہ آپ ان سے واقف ہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔