مدرسہ کے زیر تولیت مسجد کی توسیع مدرسہ کی زمین سے
سوال
مسجد چھتہ جو دارالعلوم دیو بند کے زیر تولیت ہے اور از اول تا آخر اس کا انتظام و انصرام دار العلوم سے متعلق ہے۔ دارالعلوم کی جانب سے ہی اس کے امام اور موذن کا تقرر عمل میں آتا ہے اور دارالعلوم ہی کی جانب سے اس کی صفائی اور فرش و شامیانہ کا انتظام ہوتا ہے اس کی طرف سے اس کی مرمت وغیرہ پر مصارف کئے جاتے ہیں۔ کیا مسجد کے تنگ ہو جانے کی وجہ سے اس کی توسیع کے لئے مدرسہ کی زمین لے کر اس کی توسیع کی جاسکتی ہے؟
جواب
جو زمین مصالح مدرسہ کے لئے ہو اور اہل مدرسہ کے نزدیک مسجد کی توسیع کی ضرورت ہے تو اس زمین کو داخل مسجد کر کے توسیع کی اجازت ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔