قبل از اصل دستاویز / دینی وقف مدرسہ کو اسلامی اسکول کے لئے دینا
سوال
مدرسہ اسلامیہ عربیہ محلہ بند و چیان جس جگہ پر قائم ہے وہ موقوفہ ہے۔ اور واقف کی شرط ہے کہ یہ جگہ مدرسہ اسلامیہ کے لئے وقف کی جاتی ہے، اس میں تعلیمی درسگاہیں، مکان رہائش طلبہ و اساتذہ کرام یا باغیچہ صرف مدرسہ اسلامیہ کے لئے بنائے جا سکتے ہیں۔ اس وقت مدرسہ کی تعلیمی حالت یہ ہے کہ درجہ حفظ و ناظرہ قرآن، اردو میں دینی تعلیم کا رسالہ اور تعلیم الاسلام وغیرہ پڑھائے جاتے ہیں اور درجہ پانچ تک بیسک ریڈر کی تعلیم ہوتی ہے۔ اب کچھ ترقی پسند لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ اس میں مسلم ہائی اسکول قائم کیا جائے۔
جواب
جب واقف نے اس شرط کی تصریح کر دی ہے کہ یہ جگہ مدرسہ اسلامیہ عربیہ کے لئے وقف ہے تو پھر مسلم ہائی اسکول کے لئے منتظمہ کمیٹی کو دینے کی ہرگز اجازت نہیں۔ لان شرط الواقف كنص الشارع (شامی)۔ (۲) بالکل نہیں ہو سکتا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔