زمین مدرسہ میں مسجد بنانا
سوال
ایک شخص مدرسہ کے لئے ایک جائداد وقف کیا اور اس جائداد کے بعض حصہ میں تو مدرسہ کا گھر بنایا گیا ہے اور بعض قطعہ زمین اس لئے رکھا کہ اس کو اجارہ پر دے کر منافع سے کل جائداد کا خراج ادا کیا جائے اور خراج کا بندو بست متولی کرے گا یہ بھی واضح رہے کہ مدرسہ میں جماعت سے نماز پڑھنے کی صورت تو ہے مگر شرعی مسجد نہیں ہے اب متولی جائداد چاہتا ہے مدرسہ کے گھر کے علاوہ جو قطعہ زمین کا ہے اس میں ایک شرعی مسجد بنا کر جماعت سے نماز پڑھ کر ثواب وافر سے بہرہ مند ہواب قابل دریافت امر یہ ہے کہ مدرسہ میں مسجد شرعی بنانا ضروریات مدرسہ…
جواب
اگر قریب کوئی دوسری مسجد نہیں جس میں اہل مدرسہ نماز ادا کر سکیں یا مسجد تو موجود ہے مگر تنگ ہے کہ سب اس میں سما نہیں سکتے یا وہاں نماز پڑھنے کے لئے جانے سے مدرسہ کی مصالح فوت ہوتی ہیں مثلاً وقت کا زیادہ حرج ہوتا ہے یا مدرسہ کی حفاظت نہیں رہتی وغیرہ وغیرہ تو مدرسہ کی زمین میں مسجد بنانا ضروریات مدرسہ میں داخل ہے۔ ایسی حالت میں وہ مسجد مسجد شرعی ہوگی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔