الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ملازم نے مہتمم سے سفر برائے چندہ کی اجازت لی اور ٹکٹ بنوا لیا پھر مہتمم نے اجازت کو روک لیا

سوال

زید مدرس مدرسہ دینیہ بیمار تھا۔ آب و ہوا کی تبدیلی کی غرض سے بسلسلۂ چندہ مدرسہ سے یعنی منجانب مدرسہ باغونوالی سفر کرنا چاہتا تھا۔ مہتمم مدرسہ سے ذکر کرنے پر زبانی اجازت دیدی۔ اور زید نے مہتمم مدرسہ سے ذکر کر کے ٹکٹ روانگی بنوالیا۔ ٹکٹ بن جانے پر مہتمم مدرسہ نے سفر سے بسلسلہ چندہ انکار کر دیا اور رُخصت دینے کا وعدہ کر لیا ہے۔ زید نے سفر کے روز سے تقریباً ایک ہفتہ قبل رخصت کی درخواست دیدی۔ مہتمم مدرسہ نے سفر کے روز عین وقت پر رخصت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

جواب

مدرس کو ملازمت کا معاملہ کرتے وقت مدرسہ کے کم از کم ان ضوابط کا معلوم کرنا ضروری ہے جن کی پابندی اس کے ذمہ لازم ہے، یا جن کے تحت اس کو مراعاۃ دی جاسکتی ہے۔ ضوابط مدرسہ سے ناواقف رہنا بڑی کوتاہی ہے۔ ذمہ داران مدرسہ (مہتم وغیرہ) کو بھی لازم ہے کہ مدرس ملازم کو ضوابط سے آگاہ کر دیا کریں۔ تاکہ نظم میں خلل پیدا نہ ہو۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو