درسگاہ میں گھنٹہ بجنے سے پہلے نشانی رکھ دینا
سوال
طلباء دارالعلوم دیو بند عام طور پر ایسا کرتے ہیں کہ اسباق میں بیٹھنے کے لئے گھنٹہ بجنے سے پہلے ہی درسگاہوں میں اپنی نشانی رکھ دیتے ہیں اس طور پر نشانی رکھنے سے اس جگہ پر ان کے بیٹھنے کا استحقاق ہو جاتا ہے یا نہیں؟ براہ کرم جواب عنایت فرمائیں۔
جواب
پہلے ہی سے محض اس نشانی رکھ دینے کی وجہ سے ان کا حق لازم و مستقر نہیں ہو جاتا کوئی دوسرا طالب علم آکر وہاں بیٹھ جائے تو گنہگار نہیں ہوگا۔ البتہ دوسری جگہ موجود ہو تو نشانی والے کو وحشت میں ڈالنے سے اخلاقا احتراز مناسب ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔