مدرسہ سے متعلق ایک وصیت نامہ
سوال
ذیل کی لکھی ہوئی وصیت کے بارے میں کیا حکم ہے؟ حبیب اللہ تم میرے انتقال کے بعد جامع مسجد میں تمام نمازیوں سے چند باتیں بتلا دینا۔ کیونکہ میری طبیعت ٹھیک نہیں چل رہی ہے۔ (۱) میں نے جو تحریر مدرسہ اور مسجد کے بارے میں لکھی ہے ان پر عمل کیا جائے۔ وہ لوگوں کو پڑھ کر سنا دینا۔ (۲) تمام لوگ مل کر ایک مجلس انتظامیہ بنالیں اس میں ہر طرف کے آدمی ہونے چاہئیں۔ اگر مجلس ٹھیک کام نہیں کرتی تو اس کو بدلا بھی جاسکتا ہے۔ اور دوسری مجلس انتظامیہ بنائی جاسکتی ہے۔ (۳)
جواب
یہ سب باتیں شرعاً درست اور مفید ہیں۔ ڈاکخانہ میں ایسی صورت بھی ہے جس میں سود کا معاملہ نہیں۔ اسی صورت میں جمع کریں اور جو رقوم واجب التملیک ہوں ان کو مستحقین تک پہنچانے کا مناسب انتظام کریں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔