ایک مدرسہ کے مقابلہ میں دوسرا مدرسہ
سوال
مدرسہ اسلامیہ عربیہ میں دو مدرس رکھے تھے جو کہ اسی مدرسہ کے شاگرد بھی۔ بہت عرصہ تک وہ مدرس رہے۔ لیکن صحیح کام نہ کیا۔ جس وقت میں نے کام شروع کیا دو اڑھائی سو طلباء کو اکیلا تعلیم دیتا رہا۔ ہر سال دو چار حافظ ہو کر تراویح میں قرآن پاک سناتے رہے اس کے بعد ان لوگوں کو رکھا گیا تو تعداد طلباء سو (۱۰۰) رہ گئی۔ امتحان علماء کو بلا کر دیا تو نتیجه ان طلباء کا ناقص رہا مجبوراً میں نے ان میں سے دو مدرسوں کو علیحدہ کر دیا۔ اس کے بعد ان مدرسوں نے مخالفت شروع کی اور چند بچے لے کر مسجد میں بیٹھ گئے۔
جواب
قرآن پاک میں مسجد ضرار کا تذکرہ ہے جس کو ختم کر دیا گیا تھا۔ اسی موقعہ پر تفسیر مظہری مدارک و اکلیل وغیرہ میں لکھا ہے کہ جو مسجد با قاعدہ مسجد بنادی جائے یعنی اس کو وقف کر کے نماز اذان جماعت اس میں شروع کر دی جائے تو وہ شرعاً مسجد ہو جائے گی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔