الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مٹی کا تیل مسجد میں جلانا

سوال

اگر کسی علاقہ میں پہلے سے ہی مسجدوں میں مٹی کا تیل جلتا آ رہا ہو اور بیک وقت اس کا اٹھانا بھی مشکل ہو تو مٹی کا تیل جلانا اس مجبوری کے بعد کیسا ہے اور مٹی کے تیل سے نماز میں کوئی خلل پڑتا ہے یا نہیں اگر مٹی کا تیل جلانے میں گناہ ہوتا ہے، تو اس بستی میں کس پر گناہ ہوگا، اگر امام مٹی کا تیل جلانے سے نالاں ہو لیکن بستی والوں کو سمجھانے کے با وجود وہ لوگ نہ مانتے ہوں تو اس امام کو گناہ ہوگا یا نہیں اگر کسی علاقہ میں اس بات کو اٹھانے پر جھگڑا ہونے کا خطرہ ہو تو اس بات کو جانتے ہوئے بھی اٹھانا کیسا ہے؟

جواب

بد بودار تیل مٹی کا تیل مسجد میں جلانا مکروہ تحریمی ہے اس سے ملائکہ کو بھی اذیت ہوتی ہے، اگر روشنی کا کوئی اور انتظام نہ ہو سکے تو مٹی کا تیل ایسی طرح جلایا جائے کہ مسجد کے اندر نہ ہو بلکہ باہر ہو اور روشنی مسجد میں آتی رہے اگر صحیح مسئلہ بتاتا ہے، اور لوگ نہیں مانتے بلکہ ضد کرتے ہیں، تو لوگوں کی پکڑ ہو گی اگر ایک آدمی یا چند آدمی مٹی کے علاوہ سرسوں وغیرہ کا تیل کا انتظام کر…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو